فلسفه و کلام اسلامی

فلسفی اور کلامی مطالب کا مرکز

فلسفه و کلام اسلامی

فلسفی اور کلامی مطالب کا مرکز

آیدیالیزم اور اس کی اقسام کی وضاحت

جمعه, ۱۹ ژانویه ۲۰۱۸، ۱۱:۰۸ ب.ظ

آیڈیالیزم (idealism)  اور اس کی اقسام کی وضاحت

 

یہ لفظ idea  اور ism سے مرکب ہے ۔ idea  کو یونانی لفظ سے لیا گیا ہے ۔ اس کے لغوی معنی دیکھنا ، مشاہدہ (to see) ہے ۔ 


بعض نے اس کے علاوہ اصطلاحی معانی جیسے شعور(غیر مادی، مجرد) ، فکر ، عقل ، ارادہ وغیرہ میں بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ۔ 


آیڈیالیزم کی اصطلاح دو مختلف مقامات پر مختلف معانی میں استعمال کی جاتی ہے: 


1. وجودی مثالیت (ontological idealism) : 

یہ اصالت مادہ کے مد مقابل ہے

اس معنی میں آیڈیالیسٹ قائل ہے کہ روح ( وجود مجرد، غیر مادی) مادہ پر مقدم ہے اور مادہ ، اس وجود غیر مادی کے تابع ہے ۔ 

پس اس معنی کے مطابق خدا کے خالق کائنات اور غیر مادی ہونے کا عقیدہ رکھنا آیڈیالیزم کہلائے گا۔ 


فلسفہ غرب کی تاریخ میں 5 قسم کے آیڈیالیسٹ فلسفے سامنے آئے : 


1. افلاطون 

 2. ویلہم لائبنیز

 3.  بارکلی

 4. کانت

 5.  ھیگل


ان کے نزدیک جہان کی اصل ایک غیرمادی واقعیت ہے ۔


اس غیرمادی واقعیت کو افلاطون (مثال) ، ویلہم لائبنیز (نفس)، بارکلی(خدا) ، کانٹ اور ھیگل (روح) کہتے تھے ۔ 


2. معرفتی مثالیت

(epistemological idealism)

 

یہ اصالت واقع کے مدمقابل ہے ۔

 

اس مسلک میں ذھنی تصورات کو اصل قرار دیا جاتا ہے ۔ اس معنی کے قائلین جہان خارج کے بارے میں مختلف نظریات رکھتے ہیں : بعض کا کہنا ہے کہ ذھنی تصورات سے ہٹ کر کوئی واقعیت ہے ہی نہیں ۔ بعض کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے جہان خارج کی معرفت حاصل کرنا ممکن ہی نہیں ہمارے لیے بس ذھنی تصورات ہی ہیں وغیرہ ۔ 


18 صدی کے بعد یہی معنی رائج ہو گیا ۔ 


سوفسطائی بھی اسی معنی میں داخل ہیں ۔ 


✅  ایڈیالیزم کے ان دو اصطلاحوں سے واقفیت بہت ضروری ہے تا کہ فکر و مطالعہ کے وقت مغالطہ کا شکار نہ ہو سکیں ۔ 

بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ جو ان اصطلاحات سے واقف نہیں ہے جب پڑھتا ہے کہ کسی فلسفی کتاب میں خدا کے ماننے والوں کو آیڈیالیسٹ کہا گیا ہے تو دوسرے معنی میں سمجھ بیٹھتا ہے ۔ 

 

طالب دعا: سید زائر عباس


منجانب : فلسفہ و کلام اسلامی



موافقین ۰ مخالفین ۰ ۱۸/۰۱/۱۹
syedzair abbas

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی