فلسفه و کلام اسلامی

فلسفی اور کلامی مطالب کا مرکز

فلسفه و کلام اسلامی

فلسفی اور کلامی مطالب کا مرکز

۱۲ مطلب با موضوع «فلسفہ اسلامی» ثبت شده است

مترجم: سید سبطین امروہوی


علم (دانش) کا موضوع

اگر کسی مخصوص علم  جیسے ہندسہ(جمیٹری) کےمختلف  مسائل  کا ایک دوسرے کے ساتھ مقائسہ کیا جائے  اور پھر اس کے بعد ان مسائل  کا  کسی دوسرے علم  جیسے طب، کے ساتھ مقائسہ کریں ، تو ہم ہندسے (جمیڑی ) کے مسائل میں مشابہت دیکھیں گے ، جو کہ ہندسے کے بیانات(مسائل) اور  طب کے بیانات(مسائل) میں نہیں  دیکھی جا سکتی۔ اس مشابہت کی علت کیا ہے؟  ذرا سی جستجو و توجہ سے یہ بات معلوم ہو جائے گا کہ  اس کی علت یہ ہے کہ  ہندسے (جمیڑی ) کے مسائل  خط، سطح  ، حجم   اور   زاویے کی انواع کے خواص سے بحث کرتے ہیں، جو سب کے سب کمیت (Quantity)سے پیوستہ ہیں۔ برخلاف مسائل طب، کہ ان میں سے کوئی ایک بھی  کمیت(Quantity)  کے  خواص سے پیوستہ ہو کر بحث نہیں کرتا ،  پس کمیت (Quantity)ایک ایسا پیوند ہے جو ہندسی (جمیڑی)بیانات (مسائل)کے درمیان  ایک دوسرے کے لیے موجب قرابت ہے اور انہیں دوسرے علوم کے بیانات (مسائل) سے  الگ کرتا ہے  اور اسے ایک علم واحد کے قالب میں جس کا نام ہندسہ (جمیڑی ) ہے لے آتا ہے۔  اس طرح ہر دوسرا حقیقی علم بھی کوئی نہ کوئی موضوع رکھتا ہے  کہ  ان میں سے ہر ایک  اس موضوع سے متعلق خاصیتی بیانات یا  اس کی انواع میں سے  کسی ایک کی  خاصیت  کو بیان کرتا ہے۔ یہیں سے سمجھا جا سکتا ہے کہ ہر علم کا موضوع  اس علم پر کیا اثر چھوڑتا ہے۔ 

 

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ ۰۱ ژانویه ۱۸ ، ۰۱:۵۵
syedzair abbas

فلسفے_کی_قلمرو_کی_وسعت


مترجم: سید سبطین امروہوی


 فلسفے کی قلمرو  کی وسعت کو درک  کرنے کے لیے  ، بہتر ہے کہ ہم درجِ ذیل  فلسفی سوالات کی جانب توجہ کریں:


کیا ذہن  سے خارج میں کوئی واقعیت ہے؟  اگر ہے تو کیا یہ واقعیت  شناختی ہے؟  اگر ہاں! تو پھر یہ شناخت کس چڑیا کا نام ہے؟ 


 کیا کوئی جوہر بنام جسم وجود رکھتا ہے  یا فقط اعراض جسمانی، از قبیل رنگ و شکل و حرارت اور ان ہی کی مانند دوسری، وجود رکھتی ہیں؟


  اگر ایسا کوئی جوہروجود رکھتا ہے تو کیا وہ مرکب ہے یا بسیط؟  اور اگر مرکب ہے  تو اس کے بسیط ترین اجراء کون سے ہیں؟ 


۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ ۰۱ ژانویه ۱۸ ، ۰۱:۱۵
syedzair abbas