فلسفه و کلام اسلامی

فلسفی اور کلامی مطالب کا مرکز

فلسفه و کلام اسلامی

فلسفی اور کلامی مطالب کا مرکز

فلسفه کی ابجد 6

جمعه, ۱۹ ژانویه ۲۰۱۸، ۱۱:۱۳ ب.ظ

فلسفہ کی تقسیم بندی ، غربی اور اسلامی مفکرین کے نزدیک


مادہ پرست ((Materialistic  فلسفہ کی دستہ بندی اس طرح کرتے ہیں :


فلسفہ یا میٹریالیزم (Materialism) یا آیڈیالیزم(idealism) 


پھر میٹریالیزم (Materialism) کو تقسیم کرتے ہیں میٹافیزیک اور جدلیاتی(Dialectic) کی طرف

 

مادہ پرست کا کہنا ہے کہ میٹریالیزم (Materialism) ایسا تفکر ہے جو واقعیت عینی و خارجی سے سروکار رکھتا ہے اور واقعیت کے بارے میں خبر دیتا ہے 

اور آیڈیالیزم(idealism) ایسا تفکر ہے جو ذھنی اور انتزاعی ہے اور یہ واقع سے لیا گیا تفکر نہیں ہے ۔ 

اصل میں مادہ پرست کے عقیدہ کے مطابق واقعیت یعنی مادہ ، فلسفہ اس کے بارے میں بحث کرے تو فلسفہ ہے اور  ریالیزم (realism) حقیقت میں یہی ہے ۔ 

مادہ پرست ، فلسفہ ماوراء الطبیعہ (Metaphysics) مثلا فلسفہ سقراط ، ارسطو ، فلسفہ اسلامی وغیرہ  کو آیڈیالیزم(idealism) میں قرار دیتے ہیں چونکہ یہ فلسفہ مادی گرا نہیں ہے ۔ 


لیکن فلاسفہ اسلامی کے نزدیک یہ تقسیم بندی غلط ہے ، وہ اس طرح تقسیم کرتے ہیں : 


اشیا کے ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں مکاتب فکری یا فلسفہ ہیں یا سفسطہ ہیں 


سفسطہ یعنی آیڈیالیزم(idealism) ہے 


پھر فلسفہ یا ماورا الطبیعہ (Metaphysics) ہے یا میٹریالیزم (Materialism) 


میٹافیزیک فلسفہ مادہ اور غیر مادہ دونوں سے بحث کرتا ہے 


لیکن فلسفہ مادی فقط مادہ سے بحث کرتا ہے اور اس کے نزدیک واقعیت فقط مادہ ہے ۔ 


مسلم فلاسفہ کے نزدیک ریالیزم (realism) سفسطہ کے مقابل میں ہے 


پس سفسطہ کے مقابل رئالیزم ہے ۔

اس کا نتیجہ یہ ہے کہ میٹافیزیک فلسفہ رئالیزم میں آتا ہے نہ کہ آیڈیالیزم میں کیونکہ یہ بھی خارجی واقعیت کو سمجھنا اور بیان کرنا چاہتا ہے 


طالب دعا :  سید زائر عباس



موافقین ۰ مخالفین ۰ ۱۸/۰۱/۱۹
syedzair abbas

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی