فلسفه و کلام اسلامی

فلسفی اور کلامی مطالب کا مرکز

فلسفه و کلام اسلامی

فلسفی اور کلامی مطالب کا مرکز

فلسفی کتب کا تعارف 2

يكشنبه, ۲۸ ژانویه ۲۰۱۸، ۰۲:۴۶ ق.ظ

کتاب نہایہ الحکمہ


  مولف   علامہ محمد حسین طباطبائی  


   کتاب کی خصوصیات :


 ۱۔ علامہ نے یہ کتاب اور بدایہ الحکمہ اس لیے لکھیں تا کہ مدارس میں اس کو پڑھایا جائے ۔ اکثر فلسفے کی کتابیں پڑھانے کے لیے نہیں لکھی گئی بلکہ وہ علما کی اپنی تحقیقات ہیں   


   ۲۔ جو خصوصیات بدایہ الحکمہ کی بیان کی تھی وہ اس کی بھی ہیں ۔ 


 ۳۔ یہ کتاب  تقریبا ملاصدرا کی کتاب الاسفار الاربعہ کا خلاصہ ہے  اس کے مطالب کی طرف ناظر ہے ۔  


 ۳۔   غیر ضروری بحثوں سے اجتناب کیا گیا ہے ۔ 


 ۴۔  اس کتاب میں فلسفہ کے تمام مہم مسائل ذکر ہوئے ہیں لیکن اختصار کے ساتھ ۔ اس کی اسی جامعیت کی وجہ سے علما اس کو بہت اہمیت دیتے ہیں حتی استاد سید یزدان پناہ نے فلسفہ کا درس خارج شروع کیا تو متن کے طور پر نہایہ الحکمہ کو رکھا ۔ 

انصافا یہ کتاب فلسفہ کی بہترین کتاب ہے بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ مطالب کو بیان کیا گیا ہے۔     

   دروس کا تعارف ؛ 


۱ ۔ استاد آیت اللہ غلام رضا فیاضی : 


ان کے دروس حوزہ قم میں بہت معروف ہیں انہوں نے اس کتاب کے مطالب کو انتہائی سلیس انداز میں بیان کیا ۔ ان کے درس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ کتاب سے ہٹ کر کوئی بحث نہیں کی فقط کتاب کے مطالب کو تبیین کیا ۔  


http://eshia.ir/Feqh/Archive/fayazi/nahayeh/69


  ۲۔ استاد آیت اللہ مصباح یزدی :


 یہ علامہ طباطبائی کے بہترین شاگردوں میں سے ہیں  ان کے درس کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ کم دنوں میں انہوں نے نہایہ کو پڑھایا لیکن پھر بھی کتاب کے مطالب کو اچھے طریقہ سے تبیین کیا

ان کے درس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ کتاب کو نقدی پڑھایا ہے یعنی جہاں علامہ طباطبائی کے مطالب میں کمی محسوس کی تو اس کو پورا کیا اور جہاں دیکھا کہ علامہ نے مطلب درست تبیین نہیں کر سکے تو اس کو رد کر کے درست مسئلہ تبیین کیا


http://www.irip.ir/Home/Single/2892


3. آیت اللہ سید کمال الحیدری :


ان کے دروس عربی میں ہیں اور کافی تفصیلی پڑھایا ہے . 

میری نظر میں ان کے دروس پہلے دو بزرگواران سے بھتر ہیں .

ان کے درس کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ کتاب کے مطالب کو اچھے انداز میں تبیین کیا اور دوسری خصوصیت ان کے درس کی یہ ہے کہ آیت اللہ مصباح نے جو علامہ پر رد کیا ہے اس پر ناظر ہیں اور آیت اللہ مصباح کو کافی جگہ پر رد بھی کیا اور علامہ کا دفاع کیا 


جو دوستان سید کمال کے دروس کو سننا چاہتے ہیں وہ آیت اللہ مصباح کا تعلیقہ جو نہایہ الحکمہ پر لگایا ہے سامنے رکھیں کیونکہ ان کے مطالب کو بیان کر کے رد کرتے ہیں 


جو دوستان چاہتے ہیں کہ فلسفہ زیادہ نہ پڑھیں تو وہ نہایہ میں سید کمال کے درس سن لیں. آپ فلسفہ میں مسلط ہو جائیں گے لیکن شرط یہ ہے کہ جس طرح پڑھایا اس طرح کام بھی کرے 


http://alhaydari.com/ar/category/sound/دروس-حوزویة/بحوث-فلسفیة/نهایة-الحکمة-للطباطبائی/


4. استاد علی امینی نژاد :

انہوں نے بھی اچھے انداز میں پڑھائی ہے اور ان کے درس کی خصوصیت یہ کہ آیت اللہ مصباح اور آیت اللہ جوادی آملی. کے فلسفی مطالب کی طرف ناظر ہو کر پڑھایا 


http://efteghar.blog.ir/1395/03/12/نهایه-الحکمه-92-89

موافقین ۰ مخالفین ۰ ۱۸/۰۱/۲۸
syedzair abbas

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی