فلسفه و کلام اسلامی

فلسفی اور کلامی مطالب کا مرکز

فلسفه و کلام اسلامی

فلسفی اور کلامی مطالب کا مرکز

فلسفی کتب کا تعارف 3

يكشنبه, ۲۸ ژانویه ۲۰۱۸، ۰۲:۴۹ ق.ظ

نھایہ الحکمہ کی شروحات اور تعلیقات کا تعارف


1. *تعلیقہ علی النھایہ* :


یہ آیت اللہ مصباح نے لکھا ہے ایک جلد میں چھپا ہے 

اس میں آیت اللہ مصباح جھاں کتاب کے مطالب کو توضیح دیتے ہیں وہاں بعض موارد میں علامہ کے بیان کردہ مطالب کا تنقیدی جائزہ بھی لیتے ہیں 


2. *التعلیقات علی النھایہ*: 


یہ آیت اللہ غلام رضا فیاضی نے لکھا ہے اور یہ تعلیقہ نھایہ الحکمہ کے متن کے ساتھ چار جلدوں میں چھپا ہے 

اس تعلیقہ کی خصوصیت بھی یہی ہے کہ مطالب کی شرح بھی کرتے ہیں اور جھاں آقای فیاضی کی نظر علامہ کے مخالف ہو اس کو بھی بیان کرتے ہیں 

3. *وعایہ الحکمہ* : 


یہ تعلیقہ آقای عشاقی نے لکھا ہے اس میں بھی مطالب کی توضیح کے ساتھ تنقید بھی موجود ہے. اساتید اور محققین کے لیے خوب ہے یہ تعلیقہ. ابتدائی طالب علم کے لیے شاید مشکل ہو اس سے استفادہ کرنا 


4. *فروغ حکمت* : 


آقای محسن دھقان


یہ فارسی زبان میں نھایہ کی شرح ہے سلیس زبان میں لکھی گئی ہے اور فقط کتاب کی وضاحت کو مدنظر رکھا گیا ہے ابتدائی طالب علم کے لیے بہت قابل استفادہ ہے 


5. *شرح نھایہ الحکمہ*: 


یہ شرح آیت اللہ مصباح کے دروس کا مجموعہ ہے. ان کے دروس کو ان کے ایک بہترین شاگرد آقای عبد الرسول عبودیت نے لکھا ہے آقای عبودیت نے بہت ہی خوبصورت انداز میں لکھا ہے 

لیکن افسوس یہ ابھی ناقص ہے فقط 5 مرحلوں تک ہے خدا استاد کو توفیق دے تا کہ اس علمی خزانہ کو کامل کر سکیں 

یہ بھی فارسی میں ہے 


6. *شرح نھایہ الحکمہ*


یہ شرح آیت اللہ سید کمال الحیدری کے دروس کا مجموعہ ہے اور عربی میں ہے 

یہ شرح کافی تفصیلی ہے یوں کہا جا سکتا ہے کہ نھایہ کے متن کے مطابق فلسفہ کا ایک کامل دورہ ہے کتاب سے ہٹ کر اس میں تفصیلی ابحاث بھی موجود ہیں 

یہ 12 جلدوں پر مشتمل ہے 


7. *حکمت صدرائی بہ زبان علامہ طباطبائی* 


یہ شرح آقای عبد الرسول عبودیت کی ہے اور فارسی میں ہے 

ابھی تک یہ ناقص ہے فقط مرحلہ 5 اور 6 کو شرح کیا ہے آہستہ آہستہ چھپ رہی ہے 

استاد نے جو اندازہ بتایا ہے وہ یہ ہے کہ اس کی 17 جلدیں بنیں گی 


یہ نھایہ کی بہترین شرح ہو گی 

تفصیلی لکھنے کی وجہ خود استاد نے بیان کی ہے کہ میں یہ شرح ان کے لیے لکھ رہا ہوں جو فلسفہ کو نھایہ کی حد تک پڑھنا چاہتے ہیں اس شرح کو پڑھ کر فلسفہ اسلامی ہر مسلط ہو سکتے ہیں 


آقای عبودیت کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ مطالب کو بہت ہی آسان کر کے بیان کرتے ہیں 


دعا ہے خدا سے کہ جلد از جلد یہ شرح کامل ہو 




موافقین ۰ مخالفین ۰ ۱۸/۰۱/۲۸
syedzair abbas

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی