فلسفه و کلام اسلامی

فلسفی اور کلامی مطالب کا مرکز

فلسفه و کلام اسلامی

فلسفی اور کلامی مطالب کا مرکز

فلسفی کتب کا تعارف 4

يكشنبه, ۲۸ ژانویه ۲۰۱۸، ۰۲:۵۱ ق.ظ

کتاب : اصول فلسفہ و روش رئالیزم 


A commentation on the principles of the philosophy and the realism method


✅ اس کتاب کے مولف علامہ محمد حسین طباطبائی ہیں اور اس کتاب پر توضیحی حاشیہ علامہ شہید مرتضی مطہری نے لگایا ۔ 


✅ اس کتاب کو لکھنے کی وجہ : 


انقلاب اسلامی سے پہلے ایران میں مارکسیزم اور کمونیزم کافی رواج پیدا کر گئی تھی ان کے طرف دار بہت تیزی کے ساتھ اس قسم کے افکار اور مبانی کی تبلیغ کر رہے تھے مقالے کی صورت میں ہو یا درس کی صورت میں ۔ اس کا نتیجہ کافی برا نکل رہا تھا کافی نوجوان متحیر و حیران ہو گئے تھے کچھ مسلمان ہوتے ہوئے ان کے فکری طور پر طرفدار بن گئے تھے ۔ ضرورت تھی کہ کوئی علمی شخصیت میدان میں اترے اور ان باطل افکار کا فلسفی بنیادوں پر رد کرے ۔ اس وقت علامہ طباطبائی نے اس ضرورت کا احساس کیا اور اصول فلسفہ و روش ریالیزم کو لکھنا شروع کیا ۔ چونکہ ہدف یونیورسٹی کے طلاب و اساتید تھے لذا اس کتاب کو مزید آسان بنا کر پیش کرنا تھا لذا علامہ طباطبائی نے اپنے بہترین شاگرد شہید مطہری کے اس کتاب کی مزید توضیح کی ذمہ داری سونپھی جس کو شہید مطہری نے بہت ہی احسن انداز میں انجام دیا ۔ جب یہ کتاب چھپ کر سامنے آئی تو جلد ہی معروف ہو گئی علمی حلقوں میں ۔ کافی نوجوان جو باطل افکار کے طرفدار ہو گئے تھے اور اسی طرح جو حیران و سرگردان تھے انہوں نے اس کتاب کے ذریعہ ہدایت حاصل کی ۔ 

(ان دو بزرگوار شخصیات کا تفصیلی تعارف مستقل پوسٹ میں پیش کیا جائے گا ) 

✅ اس کتاب کی خصوصیات : 


1️⃣  اس کتاب کو لکھنے والے دو ماہر اسلامی فلاسفہ ہیں لذا اس میں جتنی ابحاث ذکر کی گئی ہیں انتہائی منظم اور دقیق ہیں 


2️⃣  غربی اور اسلامی فلسفے کے درمیان مقائسہ کیا گیا ہے

یونیورسٹیوں میں طلاب مختلف سبجیکٹس ( اجتماعی ، سیاسی ، علمی) میں دکارٹ ، کانٹ ، ھیگل ، اسی طرح مارکسیزم ، اثباتیت ، اگزسٹنشیالیزم وغیرہ پڑھتے ہیں ۔ ان کے افکار کے اکثر مبانی درست نہیں ہیں جو بھی اس کو رد کرنا چاہتا ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ پہلے ان کے بارے میں اچھی معلومات حاصل کرے اور ان کے مطالب کو اچھی طرح حل کرے اور اس کے بعد دیکھے کہ فلسفہ اسلامی نے ان کا کیا جواب دیا ہے اس طرح طالب علم میں جواب دینے کی قدرت پیدا ہوتی ہے ۔ 

اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے سب سے بہترین کتاب یہی اصول فلسفہ و روش رئالیزم ہے ۔ اس بعد جو کتاب بھی اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے لکھی گئی اس نے اصول فلسفہ و روش رئالیزم سے استفادہ کیا مثلا شہید صدر کی کتاب فلسفتنا


3️⃣  جامعیت : 


اس کتاب میں فلسفہ سے مربوط تمام ابحاث ذکر کی گئی ہیں 

یہ کتاب 5 حصوں پر مشتمل ہے : 

فلسفہ شناسی ، معرفت شناسی ، معرفت شناسی اجتماعی ، ھستی شناسی عام ، خدا شناسی 

یہ کتاب 14 مقالوں پر مشتمل ہے ۔ 


4️⃣  اس کتاب میں اسلامی فلسفہ حکمت صدرائی کی روش اور مبانی پر بیان کیا گیا ہے کیونکہ دونوں شخصیات صدارئی فیلسوف ہیں ۔ 

اس کتاب کو پڑھنے کے بعد اس بات کا اندازہ ہو جائے گا کہ اسلامی فلسفہ میں فلسفہ غرب کے مقابل میں کتنی علمی قدرت موجود ہے ۔


یہ کتاب فارسی میں لکھی گئی ہے 


📝 طالب دعا :    سید زائر عباس 📝



موافقین ۰ مخالفین ۰ ۱۸/۰۱/۲۸
syedzair abbas

نظرات  (۱)

۰۱ مارس ۲۲ ، ۰۷:۰۴ سجاد مہدوی

بہت مختصر و مفید

آپ کی تحریر بھی عام فہم ہے۔ ماشاءاللہ

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی