فلسفه و کلام اسلامی

فلسفی اور کلامی مطالب کا مرکز

فلسفه و کلام اسلامی

فلسفی اور کلامی مطالب کا مرکز

فلسفہ کی ابجد ۷

شنبه, ۱۰ فوریه ۲۰۱۸، ۱۲:۰۰ ق.ظ

تعریف فلسفہ کی وضاحت:


فلسفہ دو اصطلاحوں میں استعمال ہوتا ہے :


الف) *معنی عام* : اس معنی میں یہ تمام عقلی علوم (ریاضیات ، طبیعیات ، الہیات وغیرہ) کو شامل ہے اور نقلی علوم کے مقابل ہے مثلا نحو ، صرف ، تفسیر ، حدیث وغیرہ 


اگر اس اصطلاح کو مدنظر رکھیں تو فلسفہ کی تعریف خاص نہیں کر سکتے ، اس اصطلاح کے مطابق فلسفہ یعنی علم غیر نقلی 

*فیلسوف یعنی تمام علوم کا جامع* ۔ 

اسی اصطلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسفہ انسانی نفس کے لیے کمال ہے عقلی و نظری پہلو کے اعتبار سے بھی اور عملی اعتبار سے بھی ۔ 


ب)  *معنی خاص* : فلاسفہ کے نزدیک فلسفہ کی تمام شاخوں میں سے ایک خاص خوصیت رکھتا ہے جس کو فلسفہ اولی ، فلسفہ میٹافیزک کہا جاتا ہے ۔ 


یہ علم باقی علوم کی نسبت تین جہات میں برتری رکھتا ہے : 


۱۔ یہ باقی علوم کی نسبت ، یقینی و برھانی تر ہے 


۲۔ باقی علم کی نسبت رئیس ہے کیونکہ سب علوم اس کے محتاج ہیں ۔ 


۳۔ باقی علوم کی نسبت ، عام اور کلی ہے ۔ 


انہی جہات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا گیا کہ حقیقت میں فلسفہ یہی علم ہے ۔


اسی وجہ سے بعض اوقات جب فلسفہ کہا جاتا ہے تو معنی خاص مراد ہوتا ہے ۔ 


اگر اس اصطلاح کو مدنظر رکھیں تو فلسفہ کی ایک خاص تعریف ہے :


*فلسفہ یعنی ایسا علم جو موجود کے بارے میں بحث کرتا ہے لیکن اس کے وجود ہونے کی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے نہ کہ کسی خاص جہت کو مدنظر رکھتے ہوئے ۔*


اس تعریف کی وضاحت پہلے ایک تحریر میں بیان کر دی گئی ہے ۔



موافقین ۰ مخالفین ۰ ۱۸/۰۲/۱۰
syedzair abbas

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی